Welcome to Madarsa Islahul Muslemeen

Welcome to Madarsa Islahul Muslemeen

مدھیہ بھارت کاعظیم الشان مرکزعلم وفن مدرسہ اصلاح المسلمین و دار الیتامی راےپور، جس نےکفرستان میں اسلام کا چراغ جلا کرنہ صرف لاکھوں مسلمانوں کے قلوب کو اسلامی انواروتجلیات سےروشن ومنورکیابلکہ ہزاروں غیرمسلموں کواسلام کے دامن سے وابستہ کرکے تبلیغ اسلام کا عظیم الشان فریضہ انجام دیا۔ یہ ادارہ علم وعرفان اورایمان واسلام کی تجلیات کا ایسامرکزہے جہاں ایک طرف کفر والحاد سے مقابلہ کرنے والی فوج تیارہوتی ہےتودوسری طرف غیر مسلموں میں بھی اسلام کا پیغام پہونچانے والے مجاہدین ڈھلا کرتے ہیں۔۔
 
ہرسال حفاظ وقرآاورعلما کا ایک نورانی قافلہ سروں پردستارفضیلت کا تاج لۓ علمی ودینی امنگوں سے سرشاراہل ذوق کو دعوت فکر دتیا ہے کہ وہ گلشن علم وفن میں اپنے ذوق کی تکمیل کا نظارہ کریں اور اپنی قربانیو اور د ینی امنگوں کے اس گلشن سے اپنے قلب وجگرکو معطر اورفکرونظر کو روشن کریں۔۔ جس کی خوشبوں سے قبر سے لےکر حشرونشرتک نورونکہت کا نہ ٹوٹنے والا سلسلہ ہے۔۔
 
ایک غیر مسلم حکومت میں، ایک لادینی اسٹیٹ میں، ایک اسلام دشمن طاقتوں کے ہجوم میں علم وعرفاں کے اس مرکز نے عشق ووفا کے جولالہ وگل کھالائیں ہیں اور علم وعرفاں کے لعل وجوا ہرات بکھیر کر تاریخ وفا میں اپنے خون جگر کی سرخی قائم کی ہے اس سے ایک جہاں کی آنکھیںخیرہ اور دل ودماغ مبہوت ہیں۔۔
 
مدھیہ بھارت میں اسلام کے چراغ کو اپنے خون جگر سے جلانے والا ادارہ آج ملک وملت کی دھڑ کن بن چکا ہے جہاں ایک طرف جہالت وپسما ند گی کے دلدل میں پھنسی قوم اور غریب و مفلوک الحال لوگوں کے یتیم ونادار بپحوں کے سینے میں روح بلالی اور ولولہ حسینی پیدا کرنے کے لۓ ہمہ وقت ایک عظیم علمی قافلہ اس کے دستر خوان یرشب وروز پلتا نظر آتا ہےوہاں عصری علو وفنون اور صنعت وحرفت کی تعلیم وتربیت کے ذرایعہ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور اینگلو اردو ہائ اسکول کے ذریعہ انہیں معاشی وعلمی طورپر خودکفیل بنا نے اور آنے والےتقاضوںسے نبرد آزماہو نے کےلۓآج بھی یہ ادارہ مسلسل جدّوجہد اور لگا تارقر با نیوں کے مراحل سے گزر رہا ہے اور پھر آزادئ ہند وستان سے لیکرآج تک ہر دور میں اس نے تحفظ قوم وملت کا زبر دست فریضہ انجام دیا ہے۔ شریعت (اسلامک لا) میں تبدیلی کا مسلۂ ہو یا مسلمانوں کو علمی طور پر دور کر نے کی اسلام دشمن تحریک تقسیم ہند کے وقت مسلما نوں کو بھارت سے بھگانےکی شرمناک سازش ہو یا عظمت اسلام اورقرآن و حدیث کو داغدار کر نے کا صہیونی منصوبہ ہرحگبہ یہ اردہ اسلام کا سپاہی بن کر دشمنان اسلام کی سازشور سے مقابلہ کرتار ہا۔ جس کی وجہ سے نہ صرف مسلمانوں کے دین وایمان کی حفاظت ہوتی رہی بلکہ جگہ جگہ اس کے فارغ التحصیل طلباء کی ایک فوج آج بھی باطل پر ستوں کا کامیاب مقا بلہ کر رہی ہے۔۔

تازہ ترین خبریں

State Bank of India : بینک کا نام
Mohammad Ali Farooqui : کھاتے کا نام
اکاؤنٹ نمبر : 30913259716
9425231208 / 7869228125 : موبائل فون کانمبر